.

امریکا : کرونا وائرس کے سبب مزید 1450 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1450 مریضوں کی وفات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 67674 تک پہنچ گئی ہے۔ ہوپکنز یونیورسٹی نے یہ بات پیر کو علی الصبح جاری ایک بیان میں بتائی۔ یونیورسٹی نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے تک کے ہیں۔

امریکا میں اب تک کوویڈ-19 کے 11.5 لاکھ سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

دوسری جانب چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 کیسوں کا اندراج ہوا۔ کمیشن کے مطابق یہ تینوں افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔

چین میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82880 ہو چکی ہے۔ ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 4633 ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے پیر کے روز بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں ڈھائی لاکھ کے قریب افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

گذشتہ دونوں کے دوران اکثر اموات شمالی کوریا اور یورپی ممالک میں ہوئیں۔ تاہم لاطینی امریکا، افریقا اور روس میں وبا کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

رائٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کرونا کے 84004 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔