.

سعودی عرب : کرونا وائرس سے اموات کی تعداد191 ہوگئی ،کل کیس 28656

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے سوموار کو کرونا وائرس کے 1645 نئے کیسوں اور سات اموات کی اطلاع دی ہے۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 28656 ہوگئی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار 191 افراد وفات پا چکے ہیں۔

وزارت ِصحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ آج کرونا سے وفات پانے والے ساتوں افراد غیر سعودی ہیں اور وہ مکہ مکرمہ اور جدہ میں مقیم تھے۔

کرونا کے نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 81 فی صد غیر سعودی اور 19 فی صد سعودی شہری ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ان میں 13 فی صد خواتین اور 87 فی صد مرد ہیں۔ان کا تعلق سعودی عرب کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہے۔

ان کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں اب تک کرونا وائرس کا شکار 4476 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر العبد العالی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔میل جول میں سماجی فاصلہ اختیار کریں اور اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے باقاعدگی سے دھوتے رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔