ایران: صوبہ کردستان میں جھڑپ میں سپاہِ پاسداران انقلاب کا کمانڈراور دو اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے صوبہ کردستان میں سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر شکیبہ سلیمی اور ان کے دو ساتھی اہلکار انقلاب مخالف ایک گروپ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق شکیبہ سلیمی کردستان میں پاسداران انقلاب کے بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔یہ بریگیڈ ’حمزہ سیّد الشہداء ہیڈ کوارٹر‘کا حصہ ہے اور اس کوایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں نظام مخالف جنگجوؤں کی سرکوبی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

Advertisement

فارس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ان اہلکاروں کی کس حکومت مخالف باغی گروپ سے جھڑپ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی نظام اور اس کا میڈیا حزب اختلاف کے لیے ’’ انقلاب مخالف‘‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں