دنیا بھر میں کرونا کے سبب 2.5 لاکھ سے زیادہ اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں نمودار ہونے کے بعد سے کرونا کی وبا اب تک دنیا بھر میں 2.5 لاکھ سے زیادہ جانوں کو نگل چکی ہے۔ ان میں 85% سے زیادہ اموات یورپ اور امریکا میں ہوئیں۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) نے پیر کی شب سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

تفصیلات کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔

کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 اموات) ہے۔ دوسرے نمبر پر اطالیہ (29079 اموات) ، اس کے بعد برطانیہ (28734 اموات)، اس کے بعد ہسپانیہ (25428 اموات) اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات) کا نمبر ہے۔

براعظموں کے لحاظ سے سب سے زیادہ اموات یورپ میں واقع ہوئی ہیں۔ یہاں اس مہلک وبا نے 140023 افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھا دیا۔

اے ایف پی خبر رساں ایجنسی نے یہ اعداد و شمار ملکوں میں کرونا کے لیے مختص قومی حکام اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری معلومات کی بنیاد پر جمع کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تعداد متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد کا ایک حصہ ہے۔ اس لیے کہ بہت سے ممالک میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹ کا ہونا باقی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر کی معیشت کو مفلوج کر دینے والی اس وباء پر ،،، اس کی ویکسین یا علاج کے دریافت ہونے کے بعد ہی قابو پایا جا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں