سعودی عرب سےآبائی وطنوں کولوٹنے کے خواہاں تمام غیرملکیوں کوآن لائن اندراج کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مملکت میں مقیم تمام تارکینِ وطن کو ’’غیر معمولی طورپر‘‘ اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے لیے سروس ’’عودہ‘‘ میں ناموں کا اندراج کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے ایک بیان کے مطابق اگر تارکین وطن اپنے آبائی ممالک کو لوٹنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس کارآمد ویزے ہیں تو وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے روانگی اور واپسی یا حتمی طورپر اپنے ملکوں کو لوٹنے والے افراد آن لائن برقی پلیٹ فارم ابشر پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یہ سروس 22 اپریل کو شروع کی گئی تھی۔اس کا ویب ایڈریس یہ ہے:www.absher.sa

سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بیرون ملک مقیم یا پھنس کر رہ جانے والے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے بھی خصوصی پروازیں چلائی ہیں اور امریکا ، برطانیہ ، بحرین، سوڈان ، تُونس اور انڈونیشیا سمیت بہت سے ممالک سے سعودی شہریوں کو ان پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔

اپنے آبائی ممالک کو لوٹنے کے خواہاں افراد غیرملکی آن لائن ابشر سروسز میں سے عودہ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہاں وہ درکار معلومات داخل کریں گے۔ان سے اقامتی ویزے کے نمبر، تاریخ پیدائش ، موبائل فون نمبر،روانگی کے شہراورجائے منزل ہوائی اڈے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں درخواست گزار کو ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔اس میں پرواز کا وقت ، ٹکٹ نمبر اور بُکنگ کی تفصیل درج ہوگی۔اس کے بعد درخواست گزار اپنا ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے اور اس کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کرسکتا ہے۔

تاہم کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے ، جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے ، مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الدمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہی بین الاقوامی پروازیں چلائی جارہی ہیں اور ان ہوائی اڈوں ہی سے غیرملکی تارکین وطن اپنے آبائی ممالک کو جاسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں