مسجد حرام میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے منصوبے پر عمل درامد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرم مکی میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ یہ تدابیر پریذیڈنسی کی جانب سے متعارف کرائے گئے منصوبے "معاً محترزون" (احتیاط میں ہم ایک ساتھ) کے ضمن میں اختیار کی گئی ہیں۔

مذکورہ پیش رفت اُن احتیاطی اقدامات کا حصہ ہے جو حرمین کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام کے اندر سیکورٹی اہل کاروں کے تعاون سے انجام دیے ہیں۔ ان کا مقصد حرم مکی میں کام کرنے والوں کے درمیان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل پریذیڈنسی نے کچھ عرصہ قبل وزارت صحت کے تعاون سے متعدد احتیاطی اقدامات اختیار کیے ہیں۔ ان میں مسجد حرام میں داخل ہوتے وقت آئمہ کرام، مؤذنین، سیکورٹی اہل کاروں اور جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں