وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خادمِ خاص کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خادم خاص کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔اس کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

امریکی کیبل نیوزنیٹ ورک (سی این این) نے جمعرات کو پہلے صدر کے ایک قریبی ملازم کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی اطلاع دی تھی اور اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

یہ خادم امریکی بحریہ سے تعلق رکھتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں برسرزمین کام کرتا ہے اور وہ بالعموم صدر اور ان کے خاندان کے نزدیک ہی ہوتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والا ملازم صدر کے لیے کھانے کا بندوبست کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے اس کے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ان کا نتیجہ منفی آیا ہے اور ان دونوں کی صحت بہت اچھی ہے۔

سی این این نے وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعے کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ اس شخص میں بدھ کی صبح کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں۔

صدر ٹرمپ ، وائٹ ہاؤس میں ان کے قریبی مصاحبین اور وہاں آنے والے مہمانوں کے وقفے وقفے سے باقاعدگی سے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور ان کے پندرہ منٹ کے اندر نتائج آجاتے ہیں۔تاہم صدر ٹرمپ کے بالکل قریب آنے والے صحافیوں کے ٹیسٹ نہیں کیے جاتے ہیں اور انھیں صرف سکریننگ کے عمل سے گزارہ جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں