امریکا میں وینٹی لیٹر کی وافر تعداد موجود ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کویقین دہانی کرائی ہے ملک میں کرونا وائرس بچائو کے لیے وینٹی لیٹر اور سانس لینے کے مصنوعی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے گورنر سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کافی آکسیجن آلات کی وافر تعداد موجود ہے۔

امریکی صدر اور کیلیفورنیا کے گورنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کرونا وائرس اور ملک کی معیشت کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے کورونا بحران کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے امریکی زرعی شعبے کو مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا سے دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ تعداد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک امریکا میں 75 ہزار 670 اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 50 ہزار 692 ہے۔ امریکا میں کرونا کا شکار ہونے والے ایک لاکھ 95 ہزار 36 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں