شاہ سلمان اور امریکی صدر کا دفاعی شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان

ٹیلیفونک گفتگو میں عالمی منڈی میں استحکام خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے درمیان جمعہ کی شام ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دفاعی شراکت جاری رکھنے اور کامیابیوں سے بھرپور تاریخی تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں نے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات اور ان کی سلامتی کے تحفظ کا پابند ہے۔ امریکا خطے میں امن کو تباہ کرنے والی قوتوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم پر قائم ہے۔

ٹرمپ نے یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن یمن میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقعے پر شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن میں جاری سیاسی تنازع کے جامع اور دیر پا حل کے لیے مساعی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں