مائیک پومپیو 'ایران کے منفی اثرات' پر بات چیت کے لیےاسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکی وزیرخارجہ کا غیرملکی دورے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی دورے دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے ان کے بیرون ملک سرکاری دورے تعطل کا شکار ہوئے ہیں تاہم اب وہ انہیں بحال کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ 13 مئی کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ کرونا وائرس پھیلنے اور عالمی لاک ڈائون کے بعد کسی امریکی عہدیدار کا یہ پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ تل ابیب کے دورے کے دوران اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت کی تقریب حلف برادری میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقعے پر وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بینی گینٹز سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو یروشلم میں اسرائیلی قیادت سے ملاقاتوں میں 'کرنا' وائرس پرقابو پانے کی کوششوں اور خطے میں ایران کے منفی طرز عمل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ طویل لاک ڈائون کے بعد عہدیداروں کے بیرون ملک سرکاری دورے اور سفارتی مساعی دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورے کا مقصد بھی کرونا کے باوجود امریکا کی عالمی سطح پرسفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں