یمن: 24 گھنٹوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی کی 121 بار خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائر بندی کی 121 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

جمعے کی شام جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد سے آج تک حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تعداد 2797 تک پہنچ چکی ہے۔

اتحاد کے مطابق ان خلاف ورزیوں میں دشمنانہ عسکری کارروائیوں کے علاوہ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال شامل ہے۔

بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ یمن میں اتحادی فورسز کی جانب سے انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اتحاد لڑائی کے محاذوں پر اپنے دفاع کا قانونی حق رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اتحادی فورسز کی جانب سے فائر بندی کی پاسداری اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کی سپورٹ جاری رہے گی۔

اتحادی فورسز جمعرات 23 اپریل سے فائر بندی کی مدت میں ایک مہینے کی توسیع کا اعلان کر چکی ہیں۔ اس سے قبل اتحادی فورسز نے 8 اپریل کو دو ہفتوں کے لیے فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں