وزارت داخلہ نے سعودی علاقے صامطہ سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلی نے صامطہ کے علاقے میں نئے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگایا گیا چوبیس گھنٹے کا کرفیو اتوار کے روز اٹھا لیا ہے، تاہم فیصلے پرعمل درآمد پیر سے ہوگا. صامطہ کے رہائشی صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک ضروری کاموں کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے.

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ 24 شعبان 1441 ھجری کو جازان صوبے کی دو علاقوں صامطہ اور الدایر میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگایا گیا تھا. صحت حکا م کی سفارش پر صامطہ کمشنری میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو اٹھایا جا رہا ہے. عمل درآمد پیر سے ہوگا- صامطہ کے رہائشی اپنی ضرورت کا سامان حاصل کرنے کے لیے روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے.

وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دکاندار کرفیو سے مستثنی کاروبار کے مجاز ہوں گے البتہ دکاندار ہوں یا مقامی شہری یا مقیم غیر ملکی سب کو نئے کرونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی- وزارت داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ صامطہ سے کرفیو اٹھانے کا فیصلہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے.

صحت حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. آئندہ ایام میں جو اقدامات مناسب ہوں گے ان کا بھی اعلان کر دیا جائے گا. تمام لوگ اپنے سمیت اپنے پیاروں اور خود معاشرے کے دیگر افراد کی صحت وسلامتی کی خاطر کرونا سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں.

مقبول خبریں اہم خبریں