افغانستان میں داعش تنظیم کے تین علاقائی لیڈردارالحکومت کابل سے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا میں داعش تنظیم کے تین سینیر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں گروپ کا علاقائی قائد بھی شامل ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ اور خفیہ ایجنسی نظامت عامہ برائے قومی سلامتی ( این ڈی ایس) نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں داعش کے سربراہ ابو عمر خراسانی کو اس گروپ کے شعبہ جاسوسی کے سربراہ اور افسرتعلقات عامہ کے ساتھ دارالحکومت کابل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایس علاقائی دہشت گرد گروپوں کے سینیر لیڈروں کا سراغ لگانے کے لیے جامع اہدافی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ان دہشت گرد گروپوں کے مشترکہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا جائے گا۔

جنوبی ایشیا میں داعش نامی تنظیم افغانستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہے لیکن اس نے ملک کے جنوب میں بھی حالیہ مہینوں میں بڑے حملے کیے ہیں اور کابل میں اقلیتی گروپوں پر تباہ کن حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

افغان سکیورٹی فورسز نے گذشتہ بدھ کو داعش اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا۔ان پرکابل میں سکھ عبادت گزاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں