کرونا وائرس، یو اے ای کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں: وزارتِ خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اس کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ خزانہ نے سوموار کو یہ وضاحتی بیان یہ اطلاع منظرعام پر آنے کے بعد جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح میں تین گنا اضافہ کررہا ہے اور اس کو پانچ فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کردے گا۔

Advertisement

یو اے ای میں اس وقت وی اے ٹی کا نرخ پانچ فی صد ہے اور اس کا 2018ء کے اوائل میں نفاذ کیا گیا تھا۔تاہم بعض اشیاء اب بھی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل چھے ممالک نے 2016ء میں پانچ فی صد کی شرح سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرانے سے اتفاق کیا تھا۔یو اے ای اور سعودی عرب نے 2018ء اور بحرین نے 2019ء میں وی اے ٹی کا نفاذ کیا تھا۔

یو اے ای کی ٹیکس اتھارٹی نے گذشتہ ماہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وی اے ٹی کی مقررہ تاریخِ ادائی 31 مارچ میں توسیع کا اعلان کیا تھا اور معیشت کی معاونت کے لیے اس کی تاریخ میں 28 مئی تک توسیع کردی تھی۔

قبل ازیں سوموار کو سعودی عرب نے کرونا وائرس کے معیشت پر مرتب ہونے والے منفی مضمرات سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح میں اضافہ بھی شامل ہے اور اس کے نرخ پانچ فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کر دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں