کرونا وائرس : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2.8 لاکھ سے متجاوز، 40 لاکھ سے زیادہ متاثرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر میں کرونا وائرس (کووڈ-19) کی تباہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک یہ وبائی مرض 2.8 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مرنے والوں میں 85% اموات یورپ اور امریکا میں ہوئیں۔

Advertisement

اے ایف پی نیوز ایجنسی نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دسمبر 2019 میں چین میں کرونا وائرس کے نمودار ہونے کے بعد سے گذشتہ روز (اتوار) تک دنیا بھر میں کرونا کے سبب فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 280011 تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر میں اس وبائی مرض کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد 4052677 ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا براعظم یورپ ہے۔ یہاں کرونا کے 1730916 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 156095 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

یورپ میں فرانس اور ہسپانیہ میں متاثرین اور اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد میں معتدل صورت میں اضافہ ہوا۔ برطانوی حکام کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 269 اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس طرح مرنے والوں کی کُل تعداد 31855 ہو گئی ہے۔

اطالیہ میں متعلقہ حکام کے مطابق اتوار کے روز کرونا کے مزید 165 مریض اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ہفتے کے روز اموات کی تعداد 194 رہی۔ اسی طرح اتوار کے روز کرونا کے نئے متاثرین کی تعداد ہفتے کے روز سے کم رہی۔ اتوار کے روز 802 نئے کیسوں کا اندراج ہوا جب کہ ہفتے کے روز یہ تعداد 1083 تھی۔ رواں سال 21 فروری کو اطالیہ میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ملک میں اس وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی تعداد 30560 ہو چکی ہے۔ اطالیہ میں کرونا کے مصدقہ کیسوں کی کُل تعداد 219070 ہے۔ اس طرح کرونا سے متاثرہ افراد اور مریضوں کی اموات کے لحاظ سے اطالیہ کا امریکا اور برطانیہ کے بعد دنیا میں تسیرا نمبر ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1216 نئے کیس سامنے آئے جب کہ 100 افراد فوت ہوئے۔ اس طرح ملک میں کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 67996 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی کُل تعداد 4728 تک پہنچ گئی ہے۔

چین جہاں سے کرونا وائرس کا ظہور ہوا تھا۔ وہاں حکام نے اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں