یواے ای میں 22 مئی سے عیدالفطر کی پانچ سرکاری تعطیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے 22 مئی سے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق عید الفطر کی سرکاری تعیطلات 26 مئی تک جاری رہیں گی لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کیونکہ اس کا انحصار رمضان المبارک کے اختتام پر آیندہ قمری مہینے شوّال کے چاند کی رؤیت پر ہوگا۔

Advertisement

سرکاری اعلان میں شوّال کی تین تاریخ کا ذکر ہے اور توقع ہے کہ یہ تاریخ26 مئی کو پڑے گی۔اس صورت میں سرکاری شعبے کے ملازمین 22 مئی جمعہ سے 26 مئی منگل تک عید کی چھٹیاں کریں گے۔

اس اعلان کا اطلاق صرف سرکاری شعبے کے ملازمین پر ہوگا۔ یو اے ای میں نجی شعبہ بالعموم سرکاری تاریخوں کے مطابق ہی عید کی چھٹیاں کرتا ہے۔تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں میں دو ایک دن کی کمی وبیشی بھی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں