کیا سعودی عرب میں نافذ کردہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نرخ ترقی یافتہ معیشتوں سے کم ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کے نرخ پانچ فی صد سے بڑھا کر پندرہ فی صد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خزانہ نے سوموار کو کرونا وائرس کی وَبا کے قومی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کو زائل کرنے اور طویل المیعاد مالیاتی استحکام کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ان میں ایک وی اے ٹی کی شرح میں اضافہ ہے۔

Advertisement

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ اقدامات ملازمتوں اور صحت عامہ کے نظام کے تحفظ کے لیے کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے بلومبرگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عوام کی صحت اور ان کا روزگار ہماری ترجیح ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مالیاتی استحکام کو برقرار رکھیں تاکہ جب معیشت لاک ڈاؤن کے نرغے سے نکلے تو ہم اس کی معاونت کے قابل ہوں۔‘‘

سعودی عرب کے متعارف کردہ وی اے ٹی کے نئے پندرہ فی صد نرخ زیادہ تر ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں۔

دنیا بھر کی بڑی معیشتوں پر مشتمل تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (او ای سی ڈی )کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے رکن ممالک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اوسطاً نرخ 19۰3 فی صد ہیں۔

یورپی ممالک میں تو اس کی شرح اس سے بھی زیادہ ہے۔ان ممالک کے ہاں نافذ وی اے ٹی کی شرح 21۰4 فی صد ہے۔یہاں او ای سی ڈی میں شامل ممالک میں نافذ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نرخوں کی تفصیل دی جارہی ہے، ان کا سعودی عرب میں متعارف کردہ نئی 15 فی صد شرح سے موازنہ کیا جاسکتا ہے:

1۔ ہنگری : 27 فی صد
2۔ ڈنمارک : 25 فی صد
3۔ ناروے: 25 فی صد
4۔ سویڈن : 25 فی صد
5۔ فن لینڈ : 24 فی صد
6۔ یونان : 24 فی صد
7۔آئس لینڈ : 24 فی صد
8۔ آئرلینڈ : 23 فی صد
9۔ پولینڈ: 23 فی صد
10۔پرتگال : 23 فی صد
11۔اٹلی: 22 فی صد
12۔ سلویینا: 22 فی صد
13۔ یورپ اوسطاً وی اے ٹی: 21۰4 فی صد
14۔ بیلجیئم :21 فی صد
15۔ جمہوریہ چیک : 21 فی صد
16۔ لٹویا : 21 فی صد
17۔لیتھوانیا : 21 فی صد
18۔ نیدرلینڈز: 21 فی صد
19۔ اسپین : 21 فی صد
20۔ آسٹریا : 20 فی صد
21۔ ایسٹونیا : 20 فی صد
22۔ فرانس : 20 فی صد
23 ۔ جمہوریہ سلواک : 20 صد
24۔ برطانیہ :20 فی صد
25:او ای سی ڈی اوسط شرح : 19۰3 فی صد
26۔ چِلّی :19 فی صد
27۔ جرمنی :19 فی صد
28۔ ترکی : 18 فی صد
29۔ اسرائیل :17 فی صد
30۔ لکسمبرگ : 17 فی صد
31۔ میکسیکو : 16 فی صد
32۔نیوزی لینڈ : 15 فی صد
33۔ سعودی عرب : 15 فی صد
34۔ آسٹریلیا : 10 فی صد
35۔ جنوبی کوریا: 10 فی صد
36 ۔ جاپان : 8 فی صد
37۔ سوئٹزرلینڈ : 7۰7 فی صد
38 ۔ کینیڈا : 5 فی صد

مآخذ : او ای سی ڈی ٹیکس ڈیٹابیس۔

دنیا کے بہت سے ممالک نے اپنے ہاں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا ہے بلکہ انھوں نے اس کے بجائے سیلز ٹیکس نافذ کررکھا ہے۔ان میں امریکا بھی شامل ہے۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس تمام فروخت کنندگان سپلائی چین کے ہر مرحلے میں وصول کرتے ہیں جبکہ سیلز ٹیکس آخری پرچون فروش کسی شے کی فروخت کے وقت وصول کرتا ہے اوراس کا بوجھ آخری خریدار صارف پر پڑتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں