.

دنیا بھر میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا وبا کا شکار: عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد بن سالم المنظری نے کل منگل کو قاہرہ میں تنظیم کے علاقائی دفتر کرونا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب تک پوری دنیا میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ چین میں کرونا کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے 134 دن اور مشرق وسطیٰ میں پہلے مریض کے 105 دن بعد تازہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر المنظری نے کہا کہ کرونا سے لگ بھگ چار ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

المنظری نے بتایا کی پوری دنیا میں صحت کے شعبے کے 50 ملین کارکن کرونا کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ 50 ہزار کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وقت دنیا کے 52 ممالک میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 90فی صد کارکن اسپتالوں اور طبی مراکز میں کرونا کا شکار ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کرونا کے متاثرین میں ایک سے 20 فی صد طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ جن ممالک نے کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کیا انہیں حفاظتی تدابیر کے لیے وقت مل گیا اور ساتھ ہی وبا کو مزید پھیلنےسے بھی روک دیا گیا۔

کرونا کی ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 100 اقسام کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے 8 ویکسین پر تجربات جاری ہیں تاہم فی الحال انہیں عام لوگوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔