انڈونیشیا میں تدفین کے بعد وڈیو میں مُردے کو زندہ پایا گیا ...؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اںڈونیشیا کے انتہائی شمال میں واقع جزیرے سولاویسی کے شہر میناڈو کے قبرستان میں ایک شخص کو دفنانے کے کافی دیر بعد اس کے گھر والوں کو یہ معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت مذکورہ شخص زندہ تھا۔ یہ واقعہ رواں ماہ 5 مئی کو پیش آیا۔

میت کے ایک عزیز یا کسی گھر والے نے اپنا موبائل فون نکال کر لکڑی کے تابوت کو قبر میں اتارے جانے کے وقت وڈیو بنانا شروع کر دی۔ اس موقع پر تمام لوگ ہی غم سے نڈھال تھے لہذا کسی نے بھی اس چیز کو نوٹ نہیں کیا جس کا کیمرے نے پتہ چلایا تھا۔ اس وڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ تابوت کے اندر موجود میت نے اپنا ہاتھ ہلایا۔ یہ سب پلک جھپکتے میں ہوا جس نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں کام کرنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

Advertisement

یہاں تک کہ جس شخص نے یہ وڈیو بنائی وہ بھی میت کی جانب سے اس حرکت پر متوجہ نہیں ہوا۔ البتہ اگلے روز وڈیو دیکھنے پر لوگوں نے اس چیز کو نوٹ کیا۔ اس پر حکام سے سوال کیا گیا کہ آیا مذکورہ شخص تدفین کے وقت زندہ تھا یا نہیں۔ حکام نے قبر کھولنے کا فیصلہ کیا تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آیا تابوت کے شیشے سے طاہر ہونے والی بات اس بات کا ثبوت ہے کہ میت زندہ تھی ،،، یا پھر وڈیو میں جو کچھ ظاہر ہوا وہ ایک چھوٹا سے جانور تھا ،،، جیسا کہ سوشل میڈیا کی بعض ویب سائٹس پر بتایا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوہ کے سب سے مشہور اخبار Surya Malang نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وڈیو میں جو حرکت ظاہر ہوئی وہ روشنی کا عکس ہو سکتا ہے .. یا پھر جائے تدفین کے اوپر سے گزرنے والا کوئی پرندہ جس کی صورت شیشے سے منعکس ہو گئی یا پھر ہو سکتا ہے کہ میت کا ایک ہاتھ سینے پر دوسرے ہاتھ کے اوپر رکھا ہوا ہو اور قبر میں تابوت اتارتے ہوئے وہ لڑھک کر حرکت میں آ گیا ہو۔

البتہ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حرکت میں آنے والی چیز کا رنگ "سفید" ہے۔ لہذا ہو سکتا ہے کہ یہ کپڑے کا کوئی ٹکڑا ہو جو تابوت کی چھت سے عمودی صورت میں گر گیا۔ یا پھر یہ میت کو تابوت میں رکھنے والے افراد میں سے کسی کا رومال ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں