.

کرونا کا طوفان تھمنے والا نہیں، ہمیں اس کے ساتھ جینا ہوگا: میرکل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کو روک نہیں سکتے، ہمیں اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ یہ ایک ایسی وبا ہے جس کے ساتھ ہمیں جینا ہوگا۔

میرکل نے مزید کہا کہ ہمیں کرونا کے ساتھ جینا ہوگا۔ کچھ عرصے تک ہمیں اس وبا کا مزید سامنا رہےگا۔

ادھر جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی ممالک کی سرحدوں پر کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں میں آئندہ ہفتے سے نرمی کی تیاری کررہا ہے تاکہ 15 جون سے یورپ کے ساتھ دوبارہ آزادانہ طریقےسے آمد روفت شروع کی جاسکے۔

سیہوفر نے مزید کہا کہ فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے ساتھ بارڈر پرآمد و رفت پرپابندی 15 جون کو ختم ہوگی اور 16 جون کو جرمنی اور پڑوسی یورپی ملکوں کے درمیان آمد ورفت کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وائرس مزید پھیلا تو سفری پابندیوں کا دورانیہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔