ترکی میں کرونا سے ہلاکتیں 4 ہزار سے تجاوزکرگئیں، چار دن کے لیے ملک بھرمیں لاک ڈاون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ حکومت نے کرونا سےہلاکتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک بھرمیں کرونا سے مزید 55 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اب تک کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سات ہوگئی ہے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1635 کیس سامنے آئے ہیں۔ ترکی میں چھبیس اپریل کے بعد کرونا سے اموات میں نسبتا کمی آئی ہے۔ گذشتہ دونوں ترکی میں کرونا سے اوسطا یومیہ ایک سو کے قریب اموات ہوتی رہی ہیں۔

6 مئی کو ترک وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کرونا کی وبا پر تقریبا قابو پالیا ہے۔ سخت شرائط کے تحت سماجی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ترکی نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لائی ہے۔ کرونا وبا پھیلنے کے بعد اسکول بند کردیئےگئے ہیں۔ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہفتہ وار تعطیلات میں لاک ڈائون کیا جا رہا ہے۔

استنبول اور انقرہ جیسے گنجان آباد شہروں سمیت 30 بڑے شہروں میں چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں