فرانس کا ایران میں زیرحراست فرانسیسی ماہرتعلیم کی رہائی کا مطالبہ ، سزائے قید کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس نے ایران میں جیل میں بند ماہرتعلیم فریبہ عادل خاہ کو سنائی گئی سزائے قید کی مذمت کی ہے اور ایرانی حکام سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سزا کسی سنجیدہ عنصر یا حقائق پر مبنی نہیں ہے،بلکہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ہم ایرانی حکام پر زوردیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مسز عادل خاہ کو رہا کردیں۔‘‘

Advertisement

ایران کی ایک عدالت نے قبل ازیں آج ہی ایرانی نژاد فرانسیسی شہری عادل خاہ کو قومی سلامتی سے متعلق امور پر قصور وار قرار دے کر چھے سال قید کی سزا سنائی ہے۔انھیں گذشتہ سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں