وائٹ ہائوس میں ایک عرب سائنس دان کرونا کی جنگ میں پیش پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کرونا کی وبا اب بھی پوری دنیا میں پھیل چکی اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اموات ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف ماہرین صحت وار سائنسدان اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ ماہرین کی کوشش ایسی ویکسین کی تیاری پر مرکوز ہے جو اس وبا کو ختم کر سکے۔

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گلیکسوسمتھ کلائن کے سابق چیف ایگزیکٹو اور ایک امریکی جنرل کو کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی ذمہ داری سونپیں گے۔

Advertisement

ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے ' Operation Wrap Speed" کے نام سے ایک نیا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ "گلیکسوسمتھ کلائن" کے سابق سی ای او، دواسازی کی کمپنی مونسیف ایل سلوی میں مراکش نژاد کے ایک ڈاکٹر اور سائنسدان منصف السلاوی کو بھی ویکسین کی تیاری کے مشن پر مقرر کیا جائے گا۔

دریں اثنا امریکی محکمہ صحت کے ایک برطرف عہدیدار نے کانگرس کو متنبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر کرونا کے بچائو کے لیے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو کرونا کی وبا سردیوں میں ایک بار پھر حملہ آور ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں