جنوبی یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سنٹر کا کہنا ہے کہ یمن کی بندرگاہ مکلا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر خلیج عدن میں ایک جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔

مرکز نے گذشتہ روز ہونے والے حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی اس جہاز کی نشاندہی کی جس کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ حملہ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے کیا گیا۔

ٹریڈ آپریشنز مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک انتباہی نوٹس میں کہا کہ نیول حکام کی طرف سے یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اس علاقے کو عبور کرنے والے جہاز بہت محتاط رہیں۔

وارننگ کے ساتھ موجود نقشہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ خلیج عدن سے کے قریب یمن کے جنوبی ساحل پر ہوا ہے۔

برطانوی کمپنی "اسٹالٹ" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قزاقوں نے اتوار کو یمن سے 75 سمندری میل پر جہاز (اسٹالٹ اپل) پر حملہ کیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قزاقوں نے دو تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے جہاز کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں