روس میں کرونا کا شکار بچے کی پیدائش کا عجیب واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے شمالی علاقے قفقاز میں اوسیتیا کے مقام پرکرونا میں مبتلا ایک خاتون کے ہاں اسی مہلک وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ پیش آیا۔

روسی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ روس میں اپنی نوعیت کا پہلا اور پوری دنیا میں دوسرا منفرد واقعہ ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ بچہ بھی کرونا کا شکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹے کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے وسط میں پیرو میں کرونا کا شکار ایک نوزائیدہ بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا تھا۔ روس میں پیش آنے والا واقعہ نوزائیدہ بچے کے کرونا کا شکار ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔

شمالی اوسیتیا کے شہر بیسلان میں کرونا کا شکار ہونے والی 35 میں سے 17 خواتین حاملہ ہیں۔

واضح رہے کہ روس، امریکا کے بعد کرونا کا شکار ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ روس میں اب تک 2 الکھ 81 ہزار 752 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ 2631 اموات ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں