.

ٹرمپ نے صومالی نژاد ڈیموکریٹک رکنِ کانگرس الہان عمر کو بدعنوانی کی آفت قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کانگرس کی ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کو زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ " لیسی جانسن شان دار کام کریں گے ،، الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں"۔ امریکی صدر نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکا کے مشہور میڈیا پرسن بل مچل کی ایک ٹویٹ کو منسلک کیا ہے۔ مچل Your Voice America پروگرام کے میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک بدعنوان رکن کانگرس الہان عمر کے خلاف کامیاب رہیں گے۔ جانسن صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جانسن ،، الہان عمر شکست سے دوچار کریں تو براہ مہربانی اُن کی انتخابی مہم کی سپورٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیں"۔