.

کرونا وائرس : امریکا میں مزید 820 اور چین میں 7 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سبب مزید 820 افراد کی وفات کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 90 ہزار کے قریب ہو چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار جون ہوپکنز یونیورسٹی نے پیر کو صبح سویرے جاری کیے۔

یونیورسٹی کے مطابق یومیہ اموات کی تازہ ترین تعداد (820) ،،، یہ دس مئی کے بعد کسی بھی ایک دن میں ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔

ہوپکنز یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ امریکا میں کرونا کے کیسوں کی مجموعی تعداد 1486376 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد کا 30% ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ذمے دار اور اقتصادی مشیر پیٹر نیوارو نے اتوار کے روز امراض سے تحفظ اور ان پر کنٹرول کے مراکز پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے امریکا میں وبا کے حوالے سے جوابی اقدامات میں کئی ہفتوں کی تاخیر پر ان مراکز کو ملامت کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب چین میں نیشنل ہیلتھ کمیٹی نے پیر کے روز اعلان میں بتایا کہ گذشتہ روز ملک میں کرونا کے صرف 7 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یہ تعداد 5 تھی۔

ادھر میکسیکو میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49219 تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس وبائی مرض کے سبب اب تک 5177 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔