.

امریکی نیوی کی ایران کو بحری جہازوں کے قریب آنے پر جوابی کارروائی کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی نیول فورس نے ایران کو خبر دارکیا ہے کہ وہ کھلے پانیوں میں موجود امریکی بحری جنگی جہازوں کےقریب ٓنے کی حماقت نہ کرے ورنہ اسے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق امریکی نیول فورس کی طرف سے ایرن کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی جنگی جہازوں سے ۱۰۰ میٹر کا فاصلہ رکھے۔ اگر ایرانی کشتیاں اور جہاز ایک سو میٹر کی حد عبور کرکے قریب آنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں سخت قانونی اور دفاعی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نئی وارننگ امریکی فوج کی دفاع اور جنگ سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلی کی عکاسی نہیں کرتی۔

قبل ازیں خبر رساں ادارے رائیٹرز نےبتایا کہ امریکی نیوی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے جہازوں اور کشتیوں نے سمندر میں موجود امریکی جہازوں کے قریب آنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو امریکی بحری جہازوں کو خطرے میں ڈالنے پر ایرانی جہازوں پرحملے کی ہدایت کی تھی۔

دریں اثنا امریکی نیول سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نوٹس کا مقصد حفاظت کو بڑھانا ، ابہام کم کرنا اور غلط فہمی کا خطرہ کم کرنا ہے۔