.

ایم بی سی گروپ ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی 20 بڑی میڈیا کمپنیوں میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایم بی سی گروپ اپریل 2020ء میں دنیا کی ان 20 بڑی کمپنیوں میں شامل ہوگیا ہے جن کی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ویڈیوز دیکھی جارہی ہیں۔

ٹیوبلر لیب کی رپورٹ کے مطابق ایم بی سی گروپ نے 13 درجے ترقی کی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر میڈیا اور تفریحی اداروں میں پہلے بتیسویں نمبر پر تھا اور اب انیسویں نمبر پر آگیا ہے۔

اپریل میں ایم بی سی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو ڈھائی ارب مرتبہ دیکھا گیا ہے۔یہ تعداد اس سے گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 58 فی صد زیادہ ہے۔ مارچ میں اس کی ویڈیوز کو ایک ارب 60 کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا۔

ٹیوبلر کی تحقیق کے مطابق دنیا کی پانچ بڑی میڈیا کمپنیوں میں والٹ ڈزنی ، ویاکام سی بی ایس ، چام کاسٹ ، وارنر میڈیا اور دا سول پبلشنگ شامل ہیں۔

اپریل میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر ایم بی سی کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یو ٹیوب پر ناظرین کی تعداد میں 37۰5 فی صد اور ٹویٹر پر ناظرین کی تعداد میں 53۰8 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ فیس بُک پر ان دونوں سے کہیں زیادہ 76۰6 فی صد اور انسٹاگرام پر 94۰8 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ایم بی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناظرین کی تعداد میں اس اضافے سے ایم بی سی کے ٹی وی چینلوں کی رمضان المبارک میں کارکردگی کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایم بی سی کے ملکیتی تین چینل العربیہ ، الحدث اور العربیہ انگریزی خبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرام پیش کرتے ہیں۔اس گروپ کے تین اور چینل نوجوانوں ، ڈراموں اور تفریحی مواد پر مشتمل نشریات کے لیے مختص ہیں۔