امریکی صدر کا حکام سے عبادت گاہیں کھولنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے تحت عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے عبادت گاہیں کھولنے کے احکامات کی تعمیل نہ کی ان کی انتظامیہ عبادت گاہیں خود کھولنے کے لیے اقدامات کرے گی

Advertisement

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا میں کرونا کا دوسرا حملہ ہوتا ہے تو ہم ملک کو بند نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم آگ بجھانے کے لیے ملک کو بند نہیں کرتے۔ اگر کرونا کا ایک اور حملہ ہوتا ہے تو ان کی حکومت ملک کو سیل نہیں کرے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں کرونا جیسی وبا پر جلد قابو پانے کی صلاحیت کا یقین ہے۔ اگر کرونا کی وبا ایک بار پھر سر اٹھاتی ہے تو ہم اس آگ کو بجھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے مگر ملک کو بند نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکی حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے ملک میں لگائی گئی پابندیوں میں بہ تدریج نرمی کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے انسداد وبائی امراض مرکز کی طرف جمعرات کےروز جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکا میں کرونا کے مزید 1397 مریض فوت ہوئے ہیں جس کے بعد امریکا میں کرونا سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 93 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں