سعودی عرب کی وزارت ثقافت کےدوران وبا کے دنوں میں شہریوں میں مختلف موضوعات پر لکھی گئی کتب کے مطالعے کا ایک مقابلہ منعقد کرایا گیا۔ اس مقابلے کو"مطالعہ کتاب میراتھن" کا نام دیا گیا تھا چھ ہفتے تک جاری رہنے والے اس مقابلےمیں شرکاء نے مجموعی طور پر 6 لاکھ 6 ہزار صفحات کا مطالعہ کیا۔
مطالعہ کتاب کے اس علم دوست پروگرام میں جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے حصہ لیا بلکہ مقابلے متنوع موضوعات پر لکھی کتب کا مطالعہ کیا گیا۔ ماہ صیام کی مناسبت سے بیشتر شرکاء نے اسلامی اور فکری موضوعات پرلکھی کتب کا مطالعہ کیا۔
پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ صرف چھ ہفتے میں کرونا کی وبا کے دوران مطالعہ کتاب میراتھن مقابلے میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لے کراپنی علم اور کتاب دوستی کا ثبوت پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں لوگوں نے ایک لاکھ صفحات کا مطالعہ کیا۔ دوسرے مرحلے میں یہ تعداد دو لاکھ صفحات تک پہنچ گئی جب کہ تیسرے مرحلے میں چار لاکھ اور آخری مرحلے میں مجموعی طور پر چھ لاکھ چھ ہزار صفحات کا مطالعہ کیا گیا۔
مطالعہ کتاب میراتھن مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں 2396 فکری، نظریات، فلسفہ اور تاریخی کتب کا مطالعہ کیا گیا۔ اس کے علاوے مقابلے میں علم معیشت، بزنس ایڈمنسٹریشن، فلسفہ زندگی اور کئی دوسرے موضوعات پر لکھی کتب کا مطالعہ کیا گیا۔ اس مقابلے میں مجموعی طورپر 1839 افراد نے حصہ لیا۔
سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ مطالعہ کتاب میراتھن کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو کرونا کی وبا کے دنوں میں کتاب کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنے اور شہریوں میں مطالعے کے رحجان میں اضافے کی ترغیب دینا ہے۔