سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 2442 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب ملک میں کل کیسوں کی تعداد 70161 ہوگئی ہے۔
کووِڈ-19 کے آج رپورٹ کیے گئے کیس گذشتہ دو روز کی تعداد سے کم ہے۔جمعرات اور جمعہ کو بالترتیب 2532 اور 2642 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔
وزارت صحت نے دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 794 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔مکہ مکرمہ میں 466 اور مدینہ منورہ میں کرونا وائرس کے 444 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہاں جمعہ کو صرف 289 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
ان نئے کیسوں میں 65 فی صد غیر سعودی شہری ہیں۔ان میں متاثرہ خواتین کی تعداد 21 فی صد اور مردوں کی تعداد 79 فی صد ہے۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (2442) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (15) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (2233) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (41,236) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/fEGjaByvWT
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) May 23, 2020
سعودی عرب میں اتوار کو عید الفطر منائی جارہی ہے،اس موقع پر حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔اسی طرح ایک سے زیادہ خاندانوں کے اکٹھ پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عید کی چھٹیوں کے دوران میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔