.

امریکا : کرونا کے سبب 24 گھنٹوں میں مزید 1127 اموات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ہفتے کی شام جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے سبب مزید 1127 افراد موت کا شکار ہو گئے۔ اس طرح وبا کے آغاز کے بعد سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 97048 ہو گئی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں اب تک کوویڈ 19 کے کُل 1621658 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ متاثرہ افراد اور اموات کی یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

تعداد میں اضافے کے باوجود امریکا کی پچاس ریاستوں نے گوشہ نشینی کے اقدامات کو جزوی اور تدریجی شکل میں کم کرنا شروع کر دیا ہے۔ البتہ لوگوں کے اجتماع پر عائد بعض قیود کو باقی رکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد کرونا کی وبا کے پھیلاؤ پر روک لگانا ہے۔

نیویارک میں جو ملک میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والی ریاست ہے ،،، مرنے والوں کی یومیہ تعداد میں کمی آئی ہے۔ ہفتے کے روز یہاں 84 افراد کی موت کا اندراج ہوا۔ یہ 24 مارچ کے بعد ایک دن کے اندر فوت ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔

امریکا کی بڑی کمپنیاں کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کے نتیجے میں سامنے آنے والے بحران سے دوچار ہیں۔ ایسے میں معروف امریکی کار رینٹل کمپنی HERTZ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب خود کو دیوالیہ پن سے تحفظ سے متعلق امریکی نظام کے تحت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہیرٹز گروپ کا قیام سو سال سے زیادہ عرصہ قبل عمل میں آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں