افغانستان: طالبان کے حملے میں 7 سیکورٹی اہل کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان کے صوبے پروان میں ایک چیک پوائنٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

افغان ذمے داران نے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبے میں آج جمعرات کی صبح ہونے والے حملے کو طالبان تحریک سے منسوب کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر طالبان تحریک کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی ختم ہونے کے فوری بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔

پروان صوبے کے گورنر کی ترجمان وحیدہ شاہ کار کے مطابق واقعے میں طالبان جنگجوؤں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب علاقے کی پولیس کے سربراہ حشین شاہ نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ کو آگ لگا دی۔ اس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہل کار ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ دو اہل کاروں کو فائرنگ سے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے منگل کے روز طالبان تحریک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب یہ مطالبات سامنے آ رہے تھے کہ طالبان تحریک پر زور دیا جائے کہ وہ عید الفطر کی مناسبت سے اعلان کردہ تین روز کی فائر بندی میں توسیع کر دے۔ تاہم یہ ان مطالبات کو کامیابی نہ ملی۔

یہ ملک میں 19 سال سے جاری مسلح تنازع کے دوران محض دوسری جنگ بندی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں