مسجد نبوی میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندی جاری رہے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے واضح کیا ہے کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے عوام کے داخلے پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پریذیڈنسی نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحیح ذریعے سے معلومات حاصل کیا کریں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں رواں سال 20 مارچ کو حرمین شریفین میں عوام کے داخلے اور ان کی نماز پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ادھر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے زور دیا ہے کہ حرمین شریفین میں نافذ کی گئیں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی پوری پابندی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے نمازیوں اور زائرین کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کے واسطے کیے گئے۔ شیخ السدیس کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی جو کچھ کر رہی ہے اس کا مقصد اس وبا کے خاتمے تک لوگوں کی سلامتی اور ان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں