صنعا کو حوثی باغیوں سے ہر صورت میں آزاد کرائیں گے: یمنی آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے آرمی چیف نے گذشتہ منگل کے روز اپنے اوپر ہونے والے ایک ناکام قاتلانہ حملے بعد ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ بزدل حوثی باغیوں کے حملوں سے خائف نہیں۔ یمنی فوج عرب اتحاد کی مدد سے صنعا اور دوسرے یمنی علاقوں کو حوثی ملیشیا سےجلد آزاد کرالے گی۔

خیال رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل صغیر بن عزیز کو گذشتہ منگل کے روز حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں ان کے بیٹے سمیت 7 یمنی فوجی جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقعے پر جنرل صغیر بن عزیز معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

Advertisement

العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں سے بات کرتے ہوئے جنرل صغیر نے کہا کہ ہم اپنے اور پرائے میں کوئی فرق نہیں کرتے۔ ہم ہر ایک کے ساتھ شفقت اور مہربانی کا سلوک کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں یمنی آرمی چیف نے کہا کہ ہم حوثی باغیوں کی طرح یمنی عوام کو تہہ تیغ نہیں کرتے بلکہ ہم عوام کی زندگی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی قوم کی بقا، دفاع اور زندگی کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہے اور ہمارے سپاہی ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کا پروگرام قوم کا خون بہانا ہے اور گذشتہ پانچ سال سے حوثی دہشت گرد اپنے ہی عوام کو مار رہے ہیں۔ حوثیوں کی دہشت گردی کا مقابلہ اور عوام کا تحفظ ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض ہرقیمت پر پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعا کی فتح قریب ہے اور حوثیوں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں