بھارت کی ریاست بہار کے علاقے احمد آباد میں کرونا اور بھوک و افلاس کے نتیجے میں فوت ہونے والی ایک خاتون مسافر اور اس کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر پتھر دل بھی موم ہوجاتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 23 سالہ اربینہ خاتون شدید گرمی، بھوک اور پانی کی کمی اور کرونا کی پابندیوں کے باعث ایک ریلوے اسٹیشن پر وفات پا گئی۔ مظفرپور اسٹیشن پور فوت ہونے والی اربینہ کے ساتھ اس کا ایک کم سن بچہ بھی تھا۔
بھارت کے این ڈی ٹی وی پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ مردہ ماں کے بارے میں سمجھ رہا ہے کہ وہ سوئی ہوئی ہے اور اس کے چہرے سے چادر ہٹا کر اسے جگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اربینہ خاتون ہفتے کے روز اپنے بچے کے ہمراہ گجرات سے احمد آباد ایک ریل گاڑی کے ذریعے روانہ ہوئی جو مظفرپور اسٹیشن پر اتر گئی۔ وہاں پر درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔ اس سفر میں اس کے ہمراہ اس کی ایک ہمیشرہ اور ایک بہنوئی اور اس کے دو بچے بھی شامل تھے۔
شدید گرمی، پیاس کی شدت اور کرونا لاک ڈائون کی مشکلات کی وجہ سے خاتون ریل گاڑی سے اترنے کے کچھ ہی دیر بعد بے ہوش ہو گر پڑی اور دم توڑ گئی۔