.

روس : 24 گھنٹوں کے اندر کرونا وائرس کے 8863 نئے کیسز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس میں کرونا وائرس سے متعلق آپریشنز روم نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 85 صوبوں میں اس وائرس کے 8863 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس طرح روس میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 423741 ہو چکی ہے۔

دارالحکومت ماسکو میں 2286 مزید متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح یہاں کرونا کے کیسوں کی مجموعی تعداد 185374 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں کرونا وائرس کے سبب مزید 182 افراد موت کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح وبائی مرض میں مبتلا ہو کر اب تک 5037 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس کے مقابل گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 11108 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس طرح ملک بھر میں اس مہلک وبا سے شفایاب ہونے والوں کی کُل تعداد 186985 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ روس میں کرونا وائرس کے انکشاف کے لیے اب تک 1.1 کروڑ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں یومیہ اوسطا 2.3 لاکھ ٹیسٹ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔