سعودی عرب: کرونا وائرس کے 3369 نئے کیسوں کی تصدیق ،34 مریضوں کی وفات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے سوموار کو کرونا وائرس کے 3369 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار 34 مریض وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 105283 ہوگئی ہے اور کووِڈ-19 سے 746 اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

اس نے مزید بتایا ہے کہ کووِڈ-19 کے 1707 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک کل 74524 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے کیسوں کے حالیہ رجحانات کے عین مطابق آج بھی دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 746 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے بعد ساحلی شہر جدہ میں 577 اور مکہ مکرمہ میں 376 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس دوسرے شہروں اور علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے جدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ہفتے سے دوبارہ سہ پہر تین بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔جدہ میں سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین کی حاضری پر پابندی لگا دی گئی ہے اور مساجد میں پنج وقتہ نمازوں کی ادائی بھی ایک مرتبہ پھرمعطل کردی گئی ہے۔یہ پابندیاں 20 جون تک نافذ العمل رہیں گی اور دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین حاضر نہیں ہوں گے۔

سعودی عرب کے باقی علاقوں میں حکام معمول کے حالات کی بحالی کے لیے تین مراحل پر مبنی منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔اس وقت دوسرے مرحلے پر عمل کیا جارہا ہے۔شہریوں اور مکینوں کو صوبوں کے درمیان سفر کی اجازت دے دی گئی ہے اور انھیں صبح چھے بجے سے رات آٹھ بجے تک غیر کرفیو کے اوقات میں بھی آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔

حکومت نے دفاتر اور کام کی جگہوں پر ملازمین کے حاضر ہونے پر عاید پابندی بھی ختم کردی ہے اور اب وزارتوں ، سرکاری اداروں اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے ملازمین کو اپنے دفاتر میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن انھیں سخت پیشگی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔تاہم ان عمومی ہدایات کا مکہ مکرمہ پر اطلاق نہیں ہوتا ہے اور وہاں ابھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں