کرونا وائرس کی صورت حال مزید ابترہورہی ہے،دنیا جنگ سے دستبردار نہ ہو: سربراہ ڈبلیو ایچ او

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوس غیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی صورت حال بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے۔انھوں نے دنیا کے ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے کوششوں سے دستبردار نہ ہوں بلکہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔

انھوں نے سوموار کے روز ایک آن لائن بریفنگ میں کہا: ’’ کرونا وائرس کی وَبا پھیلے چھے ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا،اب کسی بھی ملک کے لیے یہ وقت نہیں کہ وہ رکاب سے پاؤں نکال لے۔‘‘

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں