کولن پاول امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو غیر ضروری طور پرالجھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کول پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے اتوار کے روزایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Advertisement

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کےدور میں امریکی وزیرخارجہ رہنے والے کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ "کولن پاول مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں ہماری شمولیت کا ذمہ دار ہے۔ وہ ایک اور مغرور شخص ہے اور ایک دوسرے مغرور جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہتا ہے"۔

صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ "کیا پاول نے یہ نہیں کہا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے؟ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا مگر ہمیں عراق کی جنگ میں الجھا دیا گیا"۔

پاول نے امریکی "سی این این" نیٹ ورک پر "اسٹیٹ آف دی یونین" پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک آئین ہے ، ہمیں اس آئین پر عمل کرنا ہے اور صدر ٹرمپ اس سے دور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سال ٹرمپ کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرسکتا بلکہ میں جوبائیڈن کو ووٹ دوں گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں