سعودی عرب میں نیوم کمپنی اور مِسک اکیڈمی نے "اسپارک" پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ مسک اکیڈمی محمد بن سلمان چیریٹی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ادارہ ہے۔ مذکورہ پروگرام متعارف کرانے کا مقصد نوجوان کاروباری منتظمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ اپنی تجارتی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔
اسپارک پروگرام 6 ہفتوں کی بھرپور خصوصی اور پیشہ وارانہ تربیت پر مشتمل ہے۔ اس دوران شرکاء مرکزی مراحل سے گزریں گے۔ ان مراحل کو بہترین مطلوبہ سطح اور معیار پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان میں منصوبوں کی کامیابی، کامیاب کاروباری حکمت عملی بنانے کی تعلیم اور سرمایہ کاروں کو کشش دلانے کے واسطے منصوبوں کو پیشہ وارانہ شکل میں پیش کرنے کا طریقہ شامل ہے۔
نیوم کمپنی اور مسک اکیڈمی کے درمیان تعاون کے تحت طویل مدت کے لیے تعلیمی اور ترقیاتی منصوبے اور پروگرام جاری ہوں گے۔ یہ تمام سرگرمیاں اور ایونٹس مملکت کے ویژن 2030 پروگرام کی روشنی میں ترتیب دیے جائیں گے۔ ان کا مقصد مجموعی مقامی پیداوار میں اضافہ اور اقتصادی تبدیلی کے عمل میں تیزی ہے۔
اسپارک پروگرام کے شرکاء اپنے منصوبوں میں درپیش مشکلات کا تعین کرنے میں بھی کامیاب ہو سکیں گے ، ماہرین کے ساتھ مل کر ان کا حل تلاش کر سکیں گے ، اپنا ٹریڈ مارک بنا سکیں گے اور سرمایہ کاری کا موزوں ڈھانچہ تشکیل دے سکیں گے۔ یہ پروگرام Global Entrepreneurship Network کی جانب سے منظور شدہ ہے۔
اس تربیتی سرگرمی کے شرکاء "اسپارک" پروگرام کا سرٹفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
-
سعودی عرب: نیوم پروجیکٹ کے لیے پیشہ وارانہ مہارتوں کے تربیتی پروگرام کا آغاز
سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے کاروباری اور سیاحتی منصوبے'نیوم' میں کام کرنے والے مختلف پیشوں کے افراد کی تربیت اور پیشہ وارانہ ... مشرق وسطی -
'نیوم' پروجیکٹ کاجنرل پلان دو ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کے سیاحتی اور صنعتی منصوبے'نیوم پروجیکٹ' کے چیف ایگزیکٹو نظمی النصر نے بتایا ہے کہ نیوم پروجیکٹ کے جنرل پلان کا اعلان آئندہ دو ماہ میں کیا ... مشرق وسطی -
'نیوم' کے طلباء کے پہلے بیج کا اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکا میں تدریس کا آغاز
سعودی عرب میں 'نیوم کمپنی' کے تعاون سے گریجوایشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکا آئے طلباء نے سیاحت، ہوٹلنگ اور آثار قدیمہ کے مضامین میں منگل کے روز سے ... مشرق وسطی