اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کو اربوں ڈالر سے محروم کیا گیا: برائن ہک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر اسلحے کی پابندی کی تجدید پر کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران پر پابندیوں کے نتیجے میں بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پابندیوں کی بدولت ایرانی حکومت کو اربوں ڈالر سے محروم کردیا گیا ہے۔

ہک نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی میں ایران پوری دنیا کے ممالک میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران پر اسلحے کے پابندی کو اٹھانا اسے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلحے کی پابندی میں توسیع ناکامی "ایران کی فتح" ہے۔

Advertisement

برائن ہُک نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کو عالمی برادری میں تنہا کردیا گیا۔ ایران بین الاقوامی حمایت سے لطف اندوز نہیں ہوسکتا۔ ایران کے بارے میں کچھ ممالک کے ساتھ واشنگٹن کا تنازعہ حکمت عملی کا حامل ہے۔ روس اور چین ایران کو اسلحہ بیچنا چاہتے ہیں۔ امریکا ان ممالک کو ایران کے ساتھ اسلحے کے لین دین سےروکے گا۔

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہےکہ امریکا ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ اسے مذاکرات کی شرائط پرآمادہ کیا جاسکے۔

ہک نے کہا کہ ایران کونئے ایٹمی معاہدے پر بات چیت کرنا ہوگی۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے جمعہ کے روزایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ میں تصدیق کی کہ تہران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 2015 کے جوہری معاہدے کی مجاز حد سے آٹھ گنا زیادہ ہوچکا ہے۔ یہ اضافہ سنہ 2019ء میں اس وقت شروع ہوا جب ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد ترک کرنا شروع کردی تھیں۔

ہک نے کہا کہ ایران میں غیر منصفانہ طور پر قید امریکیوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو سفارتی مسائل کا سفارت کاری کے ذریعے جواب دینا ہوگا۔

ہُک نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ اب بات چیت صرف قیدیوں تک محدود ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں