امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام جنرل فضائیہ کا سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سینیٹ نے منگل کے روز جنرل چارلز براؤن جونیئر کے بطور فضائیہ کے سربراہ تقرر کی منظوری دے دی۔ اس طرح وہ امریکا کی تاریخ کے پہلے سیاہ فام افسر ہیں جن کو مسلح افواج کی چھ شعبوں میں سے کسی شعبے کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ مسلح افواج کے چھ شعبوں میں فضائیہ، بحریہ، بری افواج، میرینز، کوسٹ گارڈز اور اسپیس فورس شامل ہے۔

یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں نسل پرستی کے حوالے سے تنازع اہم ترین موضوع بنا ہوا ہے۔

Advertisement

جنرل براؤن (57 سالہ) اس وقت بحر الکاہل کے ریجن میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے دوران جنرل براؤن کے تقرر کے حق میں 98 جب کہ اس کے خلاف کوئی ووٹ نہیں آیا۔

جنرل براؤن 1984 سے امریکی فضائیہ میں بطور پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایف-16 طیاروں کے کمانڈر رہے۔ انہوں نے خاص طور پر بحر الکاہل اور مشرق وسطی کے علاقوں میں لڑائی میں حصہ لیا۔ ان کے ریکارڈ میں 2900 گھنٹوں کی ہوابازی شامل ہے۔ اس میں 130 گھنٹے لڑائی کی کارروائیوں کے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے جنرل براؤن کے اس منصب پر تقرر کی مںظوری دیے جانے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا "امریکا کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے ! جنرل براؤن کے ساتھ زیادہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں ، یہ ایک قومی شخصیت اور عظمیم کمانڈر ہیں"۔

جنرل براؤن نے گذشتہ ہفتے اُن رکاوٹوں کے حوالے سے ایک مؤثر گواہی دی جن کا انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے فوج میں ترقی کی منازل طے کرنے کے دوران سامنا کرنا پڑا۔ جنرل براؤن نے باور کرایا کہ ان کی پیشہ وارانہ زندگی ہمیشہ آزادی اور انصاف کی مثال نہیں رہی۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جنرل نے ایک وڈیو ٹیپ میں بتایا کہ اکثر اوقات وہ افسران سے بھرے کمرے میں واحد سیاہ فام افسر ہوتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں