ترکی: ایردوآن کی جانب سے 41 صوبوں میں نئے گورنروں کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی میں بدھ کے روز سرکاری ضمیمے میں شائع ہونے والے صدارتی فیصلے کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے 41 صوبوں میں نئے گورنروں کا تقرر کیا۔

ضمیمے کے مطابق ان میں 23 گورنروں کے صوبوں کو تبدیل کیا گیا جب کہ 18 نئے گورنروں کا تقرر عمل میں آیا۔

Advertisement

ترکی میں کُل 81 صوبے ہیں۔

ترکی کے حکام نے فوج کے 414 اہل کاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان افراد پر شبہہ ہے کہ ان کے روابط "فتح اللہ گولن" نیٹ ورک سے ہے۔ انقرہ الزام عائد کرتا ہے کہ 2016 میں ناکام انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی اسی نیٹ ورک نے کی۔

ترک حکام جولائی 2016 سے اب تک اُن افراد کے تعاقب میں ہیں جن کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ امریکا میں مقیم تُرک مبلغ فتح اللہ گولن کے پیروکاروں میں سے ہیں۔

فتح اللہ گولن انقلاب کے معاملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کرتے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے سابق حلیف گولن 1999 سے امریکا کے شہر پنسلوینیا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں