جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گلا گھونٹنے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا کہ وہ آئندہ اس طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کے گلا گھونٹ کر مارنے کی ویڈیو نے مجھے بھی خوف زدہ کیا۔ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا میں منیاپولس شہر میں پولیس ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کوگرفتار کرنے کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔
اس پر امریکی صدر نے کہا کہ جارج فلائیڈ کا گلا گھونٹنے کے ویڈیو نے مجھے 8 منٹ کی دہشت اور شرمندی کی کیفیت سے دوچار کیا۔ میں سوچتا رہا کہ امریکی پولیس ایسا کیسے کرسکتی ہے۔
انہوں نے "فاکس نیوز" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر معاملات میں پولیس کی جانب سے ملزمان کا گلا گھونٹ کر انہیں سبق سکھانے کے طریقہ کار کا مخال ہوں البتہ کچھ کیسزمیں یہ طریقہ قابل فہم ہے۔
انہوں نےمزید کہا مجھے گلا گھونٹنے کا طریقہ پسند نہیں ہے لیکن کبھی کبھی اگر آپ تنہا ہوتے ہیں اور ان میں سے کسی سے جھگڑا کرتے ہیں تو یہ مشکل ہے۔ اگر یہ کوئی اچھا طریقہ ہے تب بھی مجھے لگتا ہے کہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔
-
کولن پاول امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو غیر ضروری طور پرالجھانے کا ذمہ دار ... بين الاقوامى -
ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا سامنا کریں گے
امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ہفتے کے روز ایک اعلان میں سابق نائب صدر جو بائڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے سرکاری طور پر اپنا امیدوار نامزد کر ... بين الاقوامى -
وائٹ ہائوس کی ٹرمپ کی چرچ آمد پر فائرنگ کی خبروں کی تردید
وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکی قانون تمام شہریوں کو پرامن احتجاج کا مکمل حق دیتا ہے مگر احتجاج کی آڑ میں کسی کو تخریب کاری اور لوٹ ... بين الاقوامى