فرانس اور مصر کے صدور نے لیبیا میں جاری غیرملکی مداخلت کے خاتمے اور لیبیا کی نیشنل آرمی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل جمعہ کے روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کے درمیان لیبیا کے معاملے پر ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں میں لیبیا میں جاری تنازع کے حل کے لیے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر نے لیبیا میں مصر کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے دونوں رہ نمائوں نے لیبی فوج کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس کی ہرممکن مدد پراتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے قاہرہ کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لیبیا بحران کے حل کے لیے سیاسی میدان میں موثر اقدمات پر زور دیا۔ انہوں نے لیبیا کا تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں اوربین الاقوامی کوششوں کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ اس حوالے سے مصر کی مساعی کا خاص طور پرخیر مقدم کیا گیا۔
مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کہا کہ صدر السیسی اور فرانسیسی صدر نے قاہرہ اعلامیہ کی دفعات پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لیبی فوج کی ہرممکن مدد جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔
-
سعودی عرب، امارات کا مصر کی مساعی سے لیبیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم
لیبیا میں جاری بحران کےسیاسی حل کی ضرورت پر زور مشرق وسطی -
تُرکی سے جنگجووں کی لیبیا منتقلی روکنے کے لیے مصر کی یورپی ممالک سے مشاورت
لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر کی کوششوں کے بعد العربیہ نیوز چینل کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قاہرہ نے یورپی ممالک سے جنگجوئوں کی لیبیا ... مشرق وسطی -
امریکی اور مصری صدور کی لیبیا کی صورت حال پر بات چیت
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہ نمائوں نے لیبیا کی موجودہ کشیدہ صورت ... مشرق وسطی