.

مصر: ایک دن میں کرونا وائرس کے 1577 ریکارڈ کیسوں کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے کرونا وائرس کے 1577 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ یہ ایک دن کے اندر ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح مصر میں مذکورہ وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 41303 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز وزارت صحت نے 1442 نئے کیسوں کا اعلان کیا تھا۔

وزارت کے مطابق جمعرات کے روز کرونا سے متاثرہ 45 مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ اس طرح وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1422 تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ جعمرات کے روز 35 مریضوں کی وفات کا اندراج ہوا تھا۔

مصری وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ جن صوبوں میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ان میں قاہرہ، الجیزہ اور القلیوبیہ شامل ہیں۔ دوسری جانب بحر احمر، مطروح اور جنوبی سیناء کے صوبوں میں کرونا وائرس کے سب سے کم کیس سامنے آئے ہیں۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں اور سماجی فاصلے کو پورا خیال رکھیں۔

مصری حکومت نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ یکم جولائی سے بعض بین الاقوامی پروازوں کے دوبارہ آغاز کی اجازت دے گی۔ علاوہ ازیں غیر ملکی سیاحوں کو کرونا سے سب سے کم متاثرہ سیاحتی مقامات میں داخلے کی اجازت بھی دی جائے گی۔ حکومت کے مطابق ان علاقوں میں شرم الشيخ، دہب، غردقہ، مرسى علم اور مرسى مطروح شامل ہیں۔