.

اٹلی کے ایک صوبے میں ایک یورو میں گھر خریدنے کی حکومتی پیشکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اٹلی میں کلابریا صوبے میں "سینکووا فرونڈی" نامی ایک گائوں کی انتظامیہ نے ایک ناقابل یقین پیش کش کے ذریعے شہریوں کو آبادی کی کمی پوری کرنے کے لیے صرف ایک یورو میں ایک گھر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی اخبار "دی انڈیپنڈینٹ" کے مطابق مذکورہ اطالوی گاؤں "کرونا وائرس سے پاک" قرار دیا گیا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران اٹلی کے اس علاقے میں کرونا وبا کا کوئی کیس درج نہیں ہوا۔ یہ گائوں اس خطے میں واقع ہے جہاں کرونا کی وبا انتہائی کم رہی ہے۔

اٹلی کے گاؤں اور قصبوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے شہروں کی طرف نکل جانے کے نتیجے میں نئے مکینوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مکانات کی انتہائی معمولی قیمت رکھی گئی ہے۔

گاؤں کے میئر مائیکل کونیا نے بتایا کہ اس نے مکانات کی کم ترین قیمت کو کوڈی کا نام دیا ہے اور یہ ایک خوبصورت عمل ہے۔

برطانوی اخبار نے نشاندہی کی کہ جو لوگ مکان خریدنا چاہتے ہیں وہ مکان کی قیمت تو ایک یورو ادا کریں گے مگر انہیں ان مکانات کیا نشورینس اور تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل تک 250 یورو کی سالانہ انشورنس فیس کے علاوہ اس کی تجدید کے لیے 10،000 یورو سے 20،000 یورو کے درمیان ادائیگی کرنا پڑے گی۔ اگر خریداروں نے 3 کے سال کے اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل نہیں کیا تو انہیں بیس ہزار یورو کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔