سعودی عرب میں اتوار کو کرونا وائرس کے 4233 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ اب تک مملکت میں ایک دن میں کرونا وائرس کے سب سےزیادہ کیس ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکار 40 مریض دم توڑ گئے ہیں اوراس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 972 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت الریاض میں گذشتہ 24 گھنٹے میں حالیہ دنوں کے رجحان کے عین مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد 1735 ہے۔اس کے بعد جدہ میں 352 اور مکہ مکرمہ میں 314 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔دوسرے کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (4233) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (40) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (2172) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (84,720) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/MkX5GEgkV2
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) June 14, 2020
ایک سعودی عہدے دار کے مطابق الریاض میں حالیہ دنوں میں نوجوان کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بنے ہیں اور انھوں نے وزارت صحت کی رہ نما ہدایات اور پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے کیسوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 127541 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مزید 2172 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 84720 ہوگئی ہے۔
انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی فاصلے کے قواعد کی پاسداری کریں اور حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں تا کہ مملکت میں ہر کوئی اس مہلک وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہے۔